ابوظبی ٹی 10؛ محمد عامر بنگلا ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

متحدہ عرب امارات: ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن میں محمد عامر بنگلاٹائیگرز کا حصہ بن گئے جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چُن لیا جب کہ نیکولس پُورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلا ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چودھری،  روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔  بنگلا دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں اس بار 2 نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، جس کے بعد شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر تا 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔