صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیکس: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔