- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ کی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بننے پر مبارک باد
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے سربراہ برائے جائزہ مشن ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے جائزہ مشن کے سربراہ کو ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر، فصلوں اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو متاثر ہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آبادی کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، حکومت کا مقصد ساختی مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ پاکستان اپنے مالیاتی خسارے کو ختم کر کے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے۔
وزیر خزانہ نے مشن چیف کے ساتھ ووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دورہ امریکا کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سی ملاقات میں ہونے والی گفتگو بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ایم ڈی ایم ایف سے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کو شروع کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیر خزانہ کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور معیشت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور اسی تناظر میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا ذکر کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ملک کے لیے بین الاقوامی قرض دہندگان کی مدد کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔