چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین وآرائش،آرمی چیف نے افتتاح کیا

خالد محمود  جمعـء 30 ستمبر 2022
اپ گریڈ کرنے،کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کاوشوں کو سراہا ۔  فوٹو : سوشل میڈیا

اپ گریڈ کرنے،کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کاوشوں کو سراہا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کے نام سے نئے تعمیر شدہ 501سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیاگیاہے تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

سپورٹس گراو’نڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبا اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوگا،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف نے پرانے کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور شہر میں کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کاوشوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔