پریکٹس کرتے ہیں تو میچ میں استعمال کیوں نظر نہیں آتا وسیم اکرم

وسیم اکرم نے لائیو شو کے دوران محمد یوسف کو لاجواب کردیا


Sports Reporter October 02, 2022
وسیم اکرم نے لائیو شو کے دوران محمد یوسف کو لاجواب کردیا (فائل فوٹو)

وسیم اکرم نے لائیو شو میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو لاجواب کردیا۔

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو میں سابق پیسر نے کہا کہ بین ڈکٹ بولرز خاص طور پر اسپنرز کو سیٹ نہیں ہونے دیتا،وہ ہر جگہ شاٹس کھیلتا ہے،اگر میں پاکستان کیخلاف کھیلوں تو مجھے پتہ ہوگا کہ بیٹرز کو کدھر شاٹس کھیلنا ہیں،وہ ورسٹائل نہیں ہیں،کوئی کوشش بھی نہیں کرتا،360اسٹروکس کی بات تو زیادہ ہی ہوجائے گی،180ہی کرلیں۔

انھوں نے یوسف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ پریکٹس کرتے ہیں، اگر کرتے ہیں تو اس کا میچ میں استعمال کیوں نظر نہیں آتا۔

جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے روزانہ بات کرتا ہوں کہ بیٹرز میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلیں تاکہ بولرز کو مشکل پیش آئے،نیٹس میں اس کی پلاننگ بھی ہوتی ہے،اسپنرز کو کھیلتے ہیں تو میں پیچھے کھڑا ہوکر ان کو مختلف اسٹروکس کے بارے میں بتاتا ہوں،ہم کھیلتے تھے تو اندازہ ہوتا تھا کہ گیند کہاں آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ نیٹس میں بیٹرز کو ریورس سوئپ اور سادہ سوئپ کے بارے میں بتاتا ہوں،وہ کوشش بھی کرتے ہیں،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں خوشدل شاہ نے ریورس سوئپ کھیلے،انھوں نے معین علی کی گیندوں پر اسی انداز کی کوشش کی،نہیں جانتا کہ مجھ سے پہلے والے یہ رہنمائی کرتے رہے لیکن میں کوشش رہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں