غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، رمیز راجہ

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کی شکست پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ ونر نہیں کئی میچ ونرز ہیں لہذا ان کی حمایت کریں ٹیم کو مایوس نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں اسی لیے دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے کیوں کہ میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔