کائنات امتیاز کی والدہ سلیمہ کا بطور انٹرنیشنل امپائر ڈیبیو

اسپورٹس ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
سلیمہ امتیاز نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی صورت میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں ذمہ داری بھی نبھائی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سلیمہ امتیاز نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی صورت میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں ذمہ داری بھی نبھائی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سلہٹ: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کے ساتھ ان کی والدہ سلیمہ امتیاز بطور امپائر شریک  ہیں۔

سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی صورت میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں ذمہ داری بھی نبھائی، اس سے قبل وہ خواتین کے ایک مقامی ٹورنامنٹ میں بھی امپائرنگ کا فریضہ انجام دے چکی ہیں۔

کائنات امتیاز کا اس حوالے سے ٹویٹر پر کہنا تھا کہ میری والدہ ایشیا کپ میں بطور امپائر شریک ہیں، انھوں نے جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر بہت زیادہ فخر ہے، پاکستان کی نمائندگی ان کا خواب تھا، ایک طویل انتظار کے بعد اب وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بھی اس اہم موقع پر بہت زیادہ مبارک ہو، جنھوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا، ہمیں ہمت دی اور کبھی ہارنے نہیں دیا، وہ ہمارے بہترین ناقد بھی رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔