سہ فریقی سیریز؛ قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔ فوٹو: پی سی بی

قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔ فوٹو: پی سی بی

لاہور: سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں، پیسر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔

قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔