انگلش ٹیم کے خلاف سیریز سے ہمیں ورلڈکپ کی تیاری کا موقع ملا، بابراعظم

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
ہر دن گزرنے کے ساتھ ٹیم کمبینشن میں بہتری آرہی ہے، کپتان (فوٹو: ٹوئٹر)

ہر دن گزرنے کے ساتھ ٹیم کمبینشن میں بہتری آرہی ہے، کپتان (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم ٹی20 میں ٹف ٹائم دیتی ہے، ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ٹیم کے ساتھ میچز کی وجہ سے ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کا موقع ملا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کلوز میچز ہوئے جبکہ ہم نے متعدد کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جس سے ہمیں ٹیم کی اسٹرنتھ کا اندزا ہوا۔

بابراعظم نے کہا کہ انگلش ٹیم کے خلاف سیریز سے ہمیں ورلڈکپ میں تیاری کا بھرپور موقع ملا، ہر دن گزرنے کے ساتھ ٹیم کمبینشن میں بہتری آرہی ہے، سیریز میں قومی فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ٹاپ فائیو میں بابراعظم کو دوسرے نمبر پر رکھ لیا

انہوں نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر نے اپنے ڈیبیو نے جس طرح آخری اوور کروایا ہے وہ قابل تعریف ہے، میدان میں اوس کے باعث بال گِرپ کرنے میں پریشانی تھی لیکن جس طرح انہوں نے وائڈ یارکرز کیں وہ شاید صرف پاکستانی بالرز ہی کرسکتے ہیں۔

آخر میں کپتان بابراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100 فیصد دینے کی کوشش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔