آپ کہتے ہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیتا ہوں، شاداب کا مداح کو جواب

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
سہ فریقی سیریز میں پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی(فوٹو: پی سی بی)

سہ فریقی سیریز میں پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی(فوٹو: پی سی بی)

 کراچی: ٹی20 فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹوئٹر پر مداح کی تنقید پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیگ اسپنر شاداب خان سالگرہ کی مبارکباد پر ساتھی کرکٹر افتخار احمد کو جواب دے رہے تھے کہ ایک مداح راشد اعوان نے انکی کوچنگ شروع کردی۔

مداح نے لکھا، “یہ شیڈی شودی کے چکر چورو اور براہ کرم ورلڈکپ پر توجہ مرکوز کریں۔ جس کے جواب میں نوجوان کرکٹر نے کہا کہ ’’ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہے، فریو نے کہا ہے کہ آرام کرو! آپ کہتے ہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیتا ہوں‘‘۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

واضح رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔