نیوزی لینڈ کی سردی سے شاداب خان کو امی یاد آگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

 کراچی: سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کو شدید سردی کا سامنا ہے، جس پر شاداب خان نے دلچسپ ٹویٹ بھی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہائے امی جی سردی‘‘۔ تصویر میں نائب کپتان شاداب خان کے ہمراہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی موجود ہیں۔

https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1577424401683091456?s=20&t=hcz6iYWjCl8up9AsPeVvuA

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو کھیلے گی۔

اس سے قبل، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے سیریز اپنے نام کی۔

سہ فریقی سیریز کا اختتام 14 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچز کا آغاز ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔