- مولانا فضل الرحمان کا شانگلہ خود کش حملے میں جانی ضیاع پر چین سے تعزیت
- بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، تین افراد زخمی
- ایچی سن کالج کے معاملے پر وفاقی وزیراحد چیمہ نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا
- بلوچستان: سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
- موٹو بائیک نمائش استنبول میں تین پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
- بھارت میں مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج سے قبل اپوزیشن کے کارکنان گرفتار
- شانگلہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین
- جیولری چوری پر خواتین پر تشدد، وزیراعلیٰ کا عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس
- اسرائیل نے سلامتی کونسل قرارداد کو پیروں تلے روند دیا، مزید 81 فلسطینی شہید
- حماس کے سربراہ غزہ جنگ پر مذاکرات کیلئے ایران پہنچ گئے
- شانگلہ میں دہشتگردانہ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، دفترخارجہ
- عمران خان نے تین لوگوں کے نام بتائے جن سے زندگی کو خطرات لاحق ہیں، بیرسٹر گوہر
- اسلام آباد میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی
- کراچی یونیورسٹی میں ناقص سیکیورٹی انتظامات، طلبا کی موٹرسائیکلیں چوری ہونے لگیں
- مریم نواز کی ایم پی اے کی گاڑی روکنے پر محکمانہ کارروائی کا نشانہ بننےوالے سب انسپکٹر سے ملاقات
- شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر
- لیگو کمپنی نے امریکی پولیس کو ملزمان کے چہرے لیگو سے چھپانے سے منع کردیا
- منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ
- یورپی یونین کا ایپل، گوگل اور میٹا کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
- اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائیاں، 15 من سے زائد منشیات برآمد
سہ فریقی سیریز؛ پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
کرائسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 22، شان مسعود 31، حید علی 6، افتحار احمد 13 رنز بناسکے تھے، بنگلہ دیشی بالرز کی جانب سے تسکین احمد نے 2، حسن احمد، نسوم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بابر اعظم
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں محض 146 رنز اسکور کرسکی تھی، اوپنر مہدی حسن میراز 10، صابر رحمان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 35، عفیف حسین 25، کپتان نور الحسن 8، مصدق حسین 0 بناکر آؤٹ ہوئے، سب سے زیادہ یاسر علی نے پاکستانی بولرز کے خلاف 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
پاکستانی بالرز نے شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا، محمد وسیم جونیئر 3، محمد نواز 2 جبکہ شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے محمد رضوان بھی نامزد
تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔
رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 مرتبہ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کر رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔