فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے  (فوٹو فائل)

حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے (فوٹو فائل)

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حامد زمان کو لاہور کے وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے اور انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے تھے جب کہ انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔