پی ٹی آئی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

طارق شفیع کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔


Staff Reporter October 07, 2022
طارق شفیع کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔

ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع کے گھر سے چھاپے کے دوران 2موبائل فونزضبط کرلیے۔

جمعرات کی دوپہر پی ٹی آئی کے سینٹرل فنانس بورڈ کے ممبرطارق شفیع کی رہائش گاہ واقع کے ڈی اے اسکیم ون پہنچی تھی، طارق شفیع کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیمیں رات بھرطارق شفیع کے گھرکے باہرموجودرہیں جبکہ جمعے کی صبح سرچ وارنٹ کے ساتھ ایف آئی اے کی ٹیم طارق شفیع کے گھر میں داخل ہوئی،اس دوران تحقیقاتی ٹیم کو طارق شفیع نہیں مل سکے،البتہ ان کے گھر سے ایف آئی اے ٹیم نے 2موبائل فون ضبط کرلیے،جس کے بعد چھاپے کا عمل مکمل کرکے ٹیمیں ان کے گھرسے روانہ ہوئیں۔

واضح رہے کہ غیرقانونی طورپربیرون ملک سے پاکستان رقوم کی منتقلی کے حوالے سے مقدمہ 5اکتوبرکودرج کیا گیا تھا،مقدمے میں طارق شفیع کے علاوہ سید عارف مسعود نقوی اور محمد رفیع نامزد ملزمان ہیں،رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں