والد کے قتل پر تین فائر بریگیڈ ملازمین کو ہلاک کیا، ملزم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 اکتوبر 2022
ملزم کے والدکو اگست2011 میں اغواکے بعدقتل کیاگیاتھا،ایس پی تفتیش ۔ فوٹو : فائل

ملزم کے والدکو اگست2011 میں اغواکے بعدقتل کیاگیاتھا،ایس پی تفتیش ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: یکم اکتوبرکوکورنگی کے فائر اسٹیشن میں گھس کرمحکمہ فائربریگیڈکے3 ملازمین کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں منظورکالونی سے گرفتارملزم شیخ بلال نے ابتدائی تحقیقات میںاہم انکشافات کیے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی ابریز علی عباسی نے ایکسپریس کوبتایاکہ گرفتارملزم شیخ بلال محکمہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے برطرف کانسٹیبل ہے،ملزم شیخ بلال اس سے قبل بھی ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی کو حسن اسکوائرکے قریب قتل کیاگیا تھا ،ملزم کچھ عرصے قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہے،ملزم کے والد لیاقت ظفر فاروقی بھی محکمہ فائربریگیڈ میں فائر افسر تھے اور لیاری فائراسٹیشن میں تعینات تھے جنھیں اگست2011 میں اغوا کرنے کے بعد قتل کیاگیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواکہ گرفتارملزم نے اپنے والدکے قتل کا بدلہ لینے کے لیے محکمہ فائربریگیڈ کے 3ملازمین کوقتل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔