بھارت کا جنگی جنون؛ آبدوزسے جوہری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اکتوبر 2022
بھارت جوہری آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے:فوٹو:فائل

بھارت جوہری آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھاوا دے کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے بھارت نے ایک نئے جوہری میزائل کا تجربہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے جوہری بیلسٹک  میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔