ٹی20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
(فوٹو: اے ایف پی)

(فوٹو: اے ایف پی)

برسبین: ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں شکست دے دی، انگلش ٹیم نے ہدف 14.4 اوور میں حاصل کر لیا۔

انگلش اوپنرز فل سالٹ ایک رن اور ایلکس ہیلز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس نے 36 رنز اور لیام لیونگسٹن 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے رہے، شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاداب خان کے علاوہ کھلاڑیوں میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث روف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔