گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابراعظم کیلیے کیپ کا تحفہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 18 اکتوبر 2022
برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ان کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوئی، ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے (فوٹو: انٹرنیٹ)

برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ان کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوئی، ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے (فوٹو: انٹرنیٹ)

 لاہور: سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بابراعظم کو کیپ کا تحفہ بھی دیا۔

گاوسکر آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، سابق کرکٹر اور بابراعظم سمیت قومی اسکواڈ کی ملاقات برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے وقت قومی ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

یاد رہے کہ سنیل گواسکر ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں جبکہ وہ پیشگوئی بھی کرچکے ہپں کہ پاکستان ٹیم کے کپتان آل ٹائم گریٹ کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بناسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔