بابر اعظم سے ننھے مداح کو روتا نہیں دیکھا گیا، ملاقات کیلیے پہنچ گئے

گزشتہ دو روز کے دوران کئی مداح بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کیلیے اسٹیڈیم کی حفاظتی جالی پھلانگ کر اندر داخل ہوچکے ہیں


اسپورٹس ڈیسک September 26, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنے والے بابر اعظم کے مداحوں نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کیا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائر ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ روتے ہوئے بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔

بابر اعظم کو جب اس ننھے مداح سے متعلق پتہ چلا تو وہ فوراً اس سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران کئی مداح بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیڈیم کی حفاظتی جالی پھلانگ کر اندر داخل ہوچکے ہیں۔