لنڈی کوتل میں ہیروئن بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی دو ملزمان گرفتار

فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلوگرام ہیوئن اور گیارہ کلو خطرناک نشہ آئس پکڑی گئی ہے


ویب ڈیسک October 20, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں ہیروئن بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر لنڈی کوتل کے علاقے عالم خانی میں قائم ہیروئن بنانے والی فیکٹری کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلوگرام ہیوئن اور گیارہ کلو خطرناک نشہ آئس پکڑی گئی۔

پولیس نے فیکٹری میں موجود دو ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی۔

مقبول خبریں