فوج کے تمام شعبے طالبان سے مذاکرات پر متفق ہیںخواجہ آصف

قیام امن کیلیے جنگ آخری آپشن ہوگا، کسی بھی ملک میں اپنی فوج نہیں بھیج رہے،وزیر دفاع


INP March 25, 2014
قیام امن کیلیے جنگ آخری آپشن ہوگا، کسی بھی ملک میں اپنی فوج نہیں بھیج رہے،وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج کے تمام شعبہ جات طالبان کیساتھ مذاکرات پر متفق ہیں۔

اب تک جو بھی فیصلے ہوئے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے ہوئے' کسی بھی ملک میں اپنی فوج نہیں بھیج رہے' لاپتہ افراد کی بڑی تعداد بازیاب کروا لی گئی ہے' امن قائم کرنے کیلئے جنگ آخری آپشن ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مذاکرات کیلئے دعاگو ہوں تاکہ جنگ سے بچا جا سکے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ خلیجی ممالک کیساتھ ہمارا عسکری تعاون بہت پرانا ہے اس کے باوجود وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں اپنی افواج نہیں بھیجیں گے۔ سعودی عرب سے ملنے والی امداد کو اس ضمن میں نہ لیا جائے کیونکہ ایٹمی دھماکوں کے وقت بھی سعودی عرب نی ہماری امداد کی تھی۔

مقبول خبریں