حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں میں پیراسیٹامول مہنگی کرنے پر اتفاق

ارشاد انصاری  بدھ 26 اکتوبر 2022
قیمت میں اضافے پر اتفاق ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات  میں کیا گیا (فوٹو فائل)

قیمت میں اضافے پر اتفاق ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات میں کیا گیا (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کے درمیان پیراسیٹامول ٹیبلٹ (نارمل) کی قیمت کم جب کہ پیراسیٹامول (ایکسٹرا) اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے تفصیلی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی قیمت پر بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کرلیا ہے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔