وزیراعظم کی زیرصدارت آج اہم اجلاس؛ لانگ مارچ و سلامتی امور زیرغور

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 27 اکتوبر 2022
ملکی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے

ملکی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی لانگ مارچ ودیگر امور کو زیرغورلایاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام کوہوگا جس میں وفاقی وزراء ،حکومتی اتحادی رہنماء اوراعلی سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے. اجلاس میں حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں؛ عمران خان کا جمعہ سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

 ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی لانگ مارچ ودیگر امور کو زیرغورلانے سمیت ملکی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے. داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی اور ملک کو درپیش اندرونی خطرات اور بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس ہفتہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے کئے جائیں گے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔