آسٹریلوی ٹیم کے واحد وکٹ کیپر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
کرکٹر کو فوری طور پر اسکواڈ سے علیحدہ کرکے آئسولیٹ کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

کرکٹر کو فوری طور پر اسکواڈ سے علیحدہ کرکے آئسولیٹ کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں 34 سالہ میتھیو ویڈ واحد وکٹ کیپر بیٹر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں اب اوپنر ڈیوڈ وارنر کے وکٹوں کے پیھچے ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کو سری لنکا کیخلاف بڑا دھچکا

دوسری جانب ورلڈکپ قوانین کے مطابق کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو کھلاڑی بھی ٹیم کے ساتھ ٹریول کرنے کے ساتھ میدان میں بھی اتر سکتا ہے، ویڈ بھی اس حوالے سے پرامید ہیں کہ وہ کھیل سکیں گے۔

ٹیم منجمنٹ اپنے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کرے گی۔

قبل ازیں لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا بھی کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آیاتھا تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف میچ نہیں کھلایا گیا تھا تاہم کل انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔