لانگ مارچ، وزارت داخلہ کی صوبائی حکومتوں کو آئین پر چلنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے صوبوں کو خط لکھا جس میں انہیں آئین پر چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازم کو کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے سے روک دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں میں سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم کے طور پر کام کرنے کے پابند ہیں، کسی سیاسی جماعت کو ریاست کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنی حدود میں آئین و قانون پر عملدرآمدیقینی بنانے کی پابند ہیں اور آرٹیکل148کے تحت صوبائی حکام وفاقی قوانین کے اطلاق کے پابند ہیں، آئین و قانون سے کسی انحراف کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال پیدا ہونے پر وفاق آرٹیکل 149 پرعمل کرسکتا ہے، احتجاج سے آئینی طریقہ کار اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔