زمبابوے کی جیت پر جذباتی کمنٹری سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
اہم میچ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

اہم میچ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

 پرتھ: پاکستان کے خلاف زمبابوے کی ٹی20 ورلڈکپ میں تاریخی جیت پر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر پومی مبنگوا کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمبابوے کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر پومی مبنگوا ٹی20 ورلڈکپ کے دوران میچ کے اختتامی لمحات میں بازید خان کے ہمراہ کمنٹری کررہے ہیں۔

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف میچ میں جیت کیلئے آخری اوور میں 11 رنز دکار تھے تاہم محمد نواز کی وکٹ گرنے کے بعد میچ میں سنسنی عروج پر تھی جبکہ قومی ٹیم کو اس وقت جیت کے لیے 4 درکار تھے۔

مزید پڑھیں: ایوریج لوگوں کھلائیں گے تو نتیجہ بھی ایوریج ہی ہوگا، شعیب اختر

کھیل کی آخری بال پر پاکستان جیت کیلئے 3 جبکہ ڈرا کے لیے 2 رنز چاہیئے تھے تاہم زمبابونے کے کرکٹرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شاہین کو رن آؤٹ کرکے ایک رن سے میچ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سے شکست؛ پاکستان کی ورلڈکپ کمپین اگر مگر کا شکار

اس موقع پر پومی اپنی ٹیم کی جیت پر انتہائی جذباتی ہوگئے اور کھل کر تعریف کی جبکہ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان خاموشی سے کھڑے اسٹیڈیم کی طرف دیکھتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔