رس گلہ نہ ملنے پر شادی کی تقریب میں ہنگامہ، باراتی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی:فوٹو:سوشل میڈیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی:فوٹو:سوشل میڈیا

آگرہ: شادی کی ایک تقریب میں رس گلہ  نہ ملنے پر باراتی اور دیگر مہمان لڑ پڑے جس کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ شہر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میٹھے میں  رس گلہ نہ پیش کرنے  پر ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔

باراتیوں اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں برسا دیں۔ لڑائی اور مارکٹائی  کے دوران چاقو لگنے سے ایک باراتی ہلاک ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔