کامران اکمل نے پشاور زلمی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 1 نومبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا۔

سماجی رابطے سائٹ پر کامران اکمل نے اپنبے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی جاوید آفریدی، محمد اکرم، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ جو ٹیم میں میرا انتخاب کرے گی اس کی نمائندگی کروں گا۔

وکٹ کیپر بیٹر سال 2016 سے 2022 تک پشاور زلمی کی فیملی کا حصہ رہے، کامران اکمل کو سال 2016 کے پہلے ایڈیشن میں زلمی کی نمائندگی کا موقع ملا تھا۔ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا۔

کامران اکمل نے پشاور زلمی کے لیے 75 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1 ایک ہزار 972 رنز بنائے جس میں ایک سینچری بھی شامل تھی جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 27.38 تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔