کھلاڑیوں کو اسٹمپس اکھاڑ کر جیت کی خوشیاں منانے سے روک دیا گیا

یہ عام اسٹمپس نہیں جنھیں آپ اکھاڑ کر جشن منانا شروع کردیں، برونٹے اک کیرمان


Sports Desk March 27, 2014
یہ عام اسٹمپس نہیں جنھیں آپ اکھاڑ کر جشن منانا شروع کردیں، برونٹے اک کیرمان فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کھلاڑیوں کو ایل ای ڈی اسٹمپس اکھاڑ کر جیت کی خوشیاں منانے کی اجازت نہیں ہے۔

ان اسٹمپس کے موجد برونٹے اک کیرمان کا کہنا ہے کہ ایک میچ میں ایل ای ڈی اسٹمپس سیٹ اپ پر 40 ہزار ڈالر خرچ آتا ہے، ان کے پاس اس ٹورنامنٹ میں 32 اسٹمپس اور 40 بیلز ہیں، ایک بیل کی قیمت آئی فون کے برابر ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ عام اسٹمپس نہیں جنھیں آپ اکھاڑ کر جشن منانا شروع کردیں لیکن اگر بھارتی کپتان دھونی ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیتے تو میں انھیں بطور سووینئر ایل ای ڈی اسٹمپ پیش کروں گا۔