متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر حکومت پنجاب نے پابندی لگادی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 نومبر 2022
 جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس  پرستی پر مبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں  فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے ہیں۔

af197950-f672-45e8-a147-7cd7a8317e64jj

محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینسر بورڈ نے فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی نمائش کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی  پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی۔

مرکزی سینسر بورڈ نے فلم  سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔