ایف بی آئی کا امریکا میں چین کے خفیہ تھانوں پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک  جمعـء 18 نومبر 2022
یہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، ڈائریکٹر ایف بی آئی کرسٹوفر رے

یہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، ڈائریکٹر ایف بی آئی کرسٹوفر رے

 نیویارک: امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں چین کے خفیہ تھانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں این جی او سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے رپورٹ جاری کی کہ نیویارک، ٹورنٹو، لندن سمیت دنیا بھر میں چین کے خفیہ تھانے قائم ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے امریکی سینیٹ کی داخلہ و حکومتی امور کی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئے جہاں سینئر ارکان پارلیمنٹ نے ان سے سخت سوالات کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا بھر میں ان تھانوں کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم ان تھانوں کی موجودگی سے واقف ہیں، یہ سوچ کر ہی غصہ آتا ہے کہ چینی پولیس نیویارک میں ہم سے بغیر کسی رابطے کے اپنا دفتر قائم کرنے کی کوشش کرے، اس سے ہماری خودمختاری اور عمومی عدالتی و قانونی تعاون کے طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

امریکی قانون کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی قانونی امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔