- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے تردید کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت سمری موصول ہونے کی تصدیق کی جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمری بھیجنے کا ٹویٹ کیا۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے‘۔ مزید پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے، آئی ایس پی آر قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کردی جائے گی۔
وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ھوئ.. انشاءاللہ سمری کی PMO میں وصولی کنفرم وقت پہ کی جاۓ گی..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
علاوہ ازیں وزیراطلاعات و نشریات نے وضاحت کی تھی کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس میں موصول نہیں ہوئی لہذا اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس میں موصول نہیں ہوئی، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں
سمری موصول ہونے پر اطلاع دے دی جائے گی— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 22, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے پر میڈیا کو اطلاع دے دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔