فیفا ورلڈکپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ چار بار کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو جاپان کے ہاتھوں شکست

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 جبکہ جاپان نے چار پر کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دیکر اَپ سیٹ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔