چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
—فوٹو: اے پی

—فوٹو: اے پی

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔