شہبازشریف کا ہتک عزت کیس ، عمران خان کا حق دفاع ختم

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور:  لاہور سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہرجانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا۔

سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر حق دفاع ختم کردیا گیا۔

عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلاء سے شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھا، ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت میں شہبازشریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے، عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی، وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔