- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
پی ٹی آئی مارچ، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی: تحریک انصاف لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے ہنگامی الرٹ کے بعد چاروں اسپتالوں میں پہلے سے طے آپریشن موخر کردیے جبکہ تمام سرجن ڈاکٹر اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہر صورت ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر کو ایمرجنسی کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بیڈز کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا ہے اور ادویات، ضروری آلات، بلڈ بینک میں تمام گروپ کا بلڈ جمع کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ میں 7 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کی روشنی میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر معاون عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ چاروں ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے آفیسر وارڈ خالی کرالیا گیا ہے، اسپتالوں میں مسلسل رہنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو عارضی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سینٹرل آکسیجن سسٹم کے مکمل فعال ہونے اور سلنڈرز میں آکسیجن کی موجود گی یقینی بنادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو فیض آباد پر دھرنے کی اجازت، دارالحکومت کے راستے سیل
بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی الرٹ پر رہیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، یورا لوجی انسٹی ٹیوٹ بھی ایمرجنسی الرٹ پر ہونگے۔
اسے بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پنڈی جلسے کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پروگرام منسوخ کردے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔