اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے چیف جسٹس کے حکم پر آفس آرڈر جاری کردیا۔
آفس آرڈر کے مطابق وکلا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 نومبر کے بعد تاحکم ثانی گاؤن پہن کر مقدمات کی پیروی کے لیے پیش ہوں۔