پنجاب حکومت نے بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے سپیڈی کو رٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا گیا.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر اظہار تشویش کیا اور موثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت کی.
کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا. بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین بچوں سے زیادتی کا واقعات کے پیشگی سدباب کے لئے بھی اقدامات کا حکم دیا.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم اورحکومتی اقدامات پر تفیصلی رپورٹ پیش کی گئی.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھرمیں وویمن ہیلپ ڈیسک،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن،ورچوئل چائلڈ سیفٹی اور موبائل پولیس اسٹیشن کام کررہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق 1.24ملین شکایات درج کی گئیں۔
وویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر تقریبا سوا لاکھ شکایات درج،92فیصد پر کارروائی مکمل کر لی گئی۔ ورچوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی پر درج شکایات پر70ہزار گمشدہ/اغوا کردہ بچے برآمد کر لئے گئے۔
ورجوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 4ہزار سپیشل بچوں کو واپس گھروں کو پہنچایا گیا۔ بچوں سے زیادتی کے 7588کیسز حل کر لئے گئے۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے 71فیصد واقعات میں قریبی لوگ ملوث پائے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی،آر پی او،ڈی پی او سرگودھا اور سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے معاشرے کا حساس طبقہ ہیں،حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے سماجی اور معاشرتی شعور و آگاہی ضروری ہے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات رپورٹ ناگزیرہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات پر سزا یقینی بنانے کے لئے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن ضروری ہےخواتین