سندھ ہائیکورٹ کا صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم

اوباڑو کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے


کورٹ رپورٹر November 16, 2026

کراچی:

ضلع گھوٹکی کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات جاری کر دیں۔

چیف جسٹس نے سندھ پرزن اینڈ کریکشن سروسز رولز 2019 کے رول 670 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اوباڑو کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے۔