بیٹی کی شادی میں شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
سوشل میڈیا پر واقعہ موضوع بحث بن گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

سوشل میڈیا پر واقعہ موضوع بحث بن گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

قاہرہ: مصر میں بیٹی کے شادی کے موقع پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیکر مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران شوہر اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی۔

دوسری جانب بیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوہر اسکے درمیان اختلافات تھے جبکہ جولائی میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بیٹی کی شادی کی غرض سے شوہر کے گھر رک گئی تھی۔ بیوی نے شوہر کے رویے کو “اس کے خلاف سازش کرنے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں شوہر نے بیٹی کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ بیوی کو طلاق دینے کا اعلان بھی کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔