محکمہ تعلیم سندھ میں پوسٹنگ اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 نومبر 2022
ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے (فوٹو: ایجوکیشن ویب سائٹ)

ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے (فوٹو: ایجوکیشن ویب سائٹ)

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی پوسٹنگ اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی فرناز ریاض نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت کے عوض من پسند امیدواروں کو پوسٹنگ لیٹر جاری کیے۔

میرٹ کی خلاف ورزی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے ڈائریکٹر اسکولز فرناز ریاض کو طلب کرلیا ہے جبکہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران فرناز ریاض و دیگر ملوث افراد نے بے قاعدگیوں کو تسلیم کرلیا ہے۔

اس سے قبل بھی تحقیقاتی کمیٹی نے آئندہ کوئی انتظامی پوسٹ نا دینے کی سفارش بھی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔