- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی
دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 سے دھول چٹا دی۔
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےاسٹیج میچ میں مراکش نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے جب کہ بیلجیئم نے آغاز سے ہی دفاعی اور محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 ویں منٹ پر میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی۔
بعدازاں میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول کرکے بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا۔
بیلجیئم نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی تاہم مخالف کھلاڑیوں اور مراکشی گول کیپر کی بدولت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، مراکش کی جانب سے میچ کا پہلا پینلٹی گول عبدالحامد نے اسکور کیا جب کہ دوسرا گول زکریہ ابوالخلال نے کیا۔
بیلجیئم اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق فٹبال ماہرین نے کہا کہ بیلجیئم کا کھیل دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا تھا کہ دنیا کی دوسری بہترین ٹیم کھیل رہی ہے۔
واضح رہے کہ بیلجیئم فٹبال ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اب تک 5 عالمی مقابلے جیت چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔