رونالڈو کا اپنی پرتگالی ٹیم کے ساتھی فٹبالرز کے اعزاز میں شاندار ڈنر

اسپورٹس ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
رونالڈو کی پارٹی میں فٹبالرز نیڈنر کے ساتھ ڈانس بھی کیا اور یکجہتی کے اظہار کیلیے مل کر گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

رونالڈو کی پارٹی میں فٹبالرز نیڈنر کے ساتھ ڈانس بھی کیا اور یکجہتی کے اظہار کیلیے مل کر گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوحا: کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر دیا۔

گزشتہ روز وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک شاندار ہوٹل میں ڈنر کے لیے گئے، ان میں ان کے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ ساتھی برونو فرنانڈز اور ڈائیگو ڈیلوٹ بھی شامل تھے، برنانڈو سلوا سمیت کچھ فٹبالرز اس ڈنر سے غیرحاضر تھے انھوں نے یہ وقت اپنی فیملیز کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ہیڈ کوچ نے گھانا کے خلاف 0-3 سے فتح کے بعد ٹیم کو ٹریننگ سے ایک دن کا آرام دیا تھا، رونالڈو کی پارٹی میں فٹبالرز نیڈنر کے ساتھ ڈانس بھی کیا اور یکجہتی کے اظہار کیلیے مل کر گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔