میکسیکین ٹیم شرٹ کی توہین پر باکسر نے میسی کو دھمکی دے دی

میسی ہماری ٹیم جرسی سے فرش صاف کررہے ہیں،ان کو دعا مانگنا چاہیے کہ کہیں میرے سامنے نہ آجائیں، باکسر


Sports Desk November 29, 2022
میسی ہماری ٹیم جرسی سے فرش صاف کررہے ہیں،ان کو دعا مانگنا چاہیے کہ کہیں میرے سامنے نہ آجائیں، باکسر (فوٹو: سوشل میڈیا)

میکسیکین ٹیم شرٹ کی توہین پر باکسر کینیلو الواریز نے لیونل میسی کو دھمکی دے دی۔

فٹبال ورلڈکپ کے اہم میچ میں بقا کی جنگ لڑتے ہوئے ارجنٹائن نے میکسیکو کو2-0 سے شکست دی تھی، ٹیم کا کھاتہ لیونل میسی نے ہی کھولا تھا، انھوں نے میچ ختم ہونے پر شرٹ کا تبادلہ بھی کیا جو ڈریسنگ روم میں موجود تھی کہ جوتے تبدیل کرتے ہوئے غیر ارادی طور پر پاؤں سے پرے کردی،بعد میں یہ قدموں کے نیچے بھی آگئی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے ہرادیا

اس کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد باکسر کینیلو الواریز کی طرف سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

انھوں نے لکھا کہ آپ نے لیونل میسی کو دیکھا کہ وہ ہماری ٹیم جرسی سے فرش صاف کررہے ہیں،ان کو دعا مانگنا چاہیے کہ کہیں میرے سامنے نہ آجائیں۔

مقبول خبریں