فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے ہرادیا

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
لیونل میسی اور فرنینڈنس نے گول اسکور کیے (فوٹو: ٹوئٹر)

لیونل میسی اور فرنینڈنس نے گول اسکور کیے (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔

جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔