ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے، شیڈول جاری

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 01, 2026

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم بھی موجود ہوگی۔

 

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ اتوار 10 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے بعد بھی سپر 7 مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔