- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
پنجاب میں اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر

شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ (فوٹو: ٹوئٹر)
لاہور: پنجاب میں نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، ایک شکار کے ریزو پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ہنٹنگ ٹرافی کے لئے پرمٹ کی نیلامی 5 دسمبر کو پنجاب وائلڈ لائف لاہورکے آفس میں ہوگی مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کو دوبارہ نیلامی ہوگی۔
پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبر سے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے۔ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالرز ضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزور پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کو پرمٹ دیاجائیگا، قبل ازیں گزشتپ برس ریزو پرائس 18 ہزار امریکی ڈالر تھی۔
پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق پنجاب اڑیال کے شکار کی اجازت صرف رجسٹرڈ کمیونٹی بیسیڈ آرگنائزیشنز(سی بی اوز) کے زیر انتظام علاقوں میں ہوگی۔ایک پرمٹ پرصرف ایک شکار کی اجازت ہوگی تاہم ایک شکار ایک سے زائد پرمٹ الگ الگ فیس دیکر حاصل کرسکتا ہے۔
پرمٹ حاصل کرنے والے شکاری کوایک ہفتے کے اندر شکار کرنا ہوگا اور اسے شکارکے لئے صرد ایک ہی موقع فراہم کیا جائیگا، پنجاب اڑیال کے علاوہ کسی دوسرے جانور کے شکارکی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں شکاری کو جرمانہ کیاجائیگا اور شکار کئے گئے،یا زخمی ہونیوالے جانور کی قیمت وصول کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس سال ٹرافی ہنٹنگ کروانے کا فیصلہ تاخیر سے کیاگیاہے جس کی بڑی وجہ ٹرافی ہنٹنگ کے قابل پنجاب اڑیال کی تعداد کا تخمینہ لگانا تھا۔
ذرائع کے کہنا ہے چند برس پہلے تک صرف سالٹ رینج میں اڑیال کی تعداد 4 ہزار کے قریب تھی لیکن جب سے اس علاقے کونیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے یہاں غیر قانونی شکار میں اضافہ ہواجس کی وجہ سے اب یہاں بمشکل 100 کے قریب اڑیال موجود ہوگا۔
واضع رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدن کا 80 فیصد مقامی سی بی اوز کو دیاجائیگا، جو اس علاقے کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پرخرچ کریں گی جبکہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائیگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔