لاہور: خاتون کو ورغلا کر زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا


ویب ڈیسک June 02, 2026

لاہور کی کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم علاقے میں خود کو پیر ظاہر کرتا تھا اور دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون عزراں بی بی کے گھر آیا۔ ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی پیر بن کر متعدد افراد کو لوٹ چکا ہے۔

ایس ایچ او عامر شہزاد کے مطابق ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔