ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا، نسیم شاہ

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
انگلش کرکٹرز رسک لیکر کرکٹ کھیلتے ہیں انکا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، نوجوان پیسر (فوٹو: پی سی بی)

انگلش کرکٹرز رسک لیکر کرکٹ کھیلتے ہیں انکا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، نوجوان پیسر (فوٹو: پی سی بی)

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز کے سامنے ٹیم کی ضروریات کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹرز رسک لیکر کرکٹ کھیلتے ہیں انکا اپنا مائنڈ سیٹ ہے تاہم جس طرح کا مقابلہ ہوگا اسی طرح کی اسٹریٹجی بنائیں گے ہر ٹیم کا اپنا گیم پلان ہوتا ہے۔

نوجوان پیسر نے کہا کہ بہترین بیٹسمن کے خلاف بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے، میچ کے وقت یہ یاد نہیں رکھتا کہ میرے سامنے کتنا اچھا بیٹسمن ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ شاہین کی عدم موجودگی پاکستان کو نقصان پہنچائے گی، حارث رؤف

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین بالنگ کا مظاہرہ کروں، اچھی ٹیم کے خلاف کھیل کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاک انگلیںڈ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔