فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
ہمیں پورا یقین ہے آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، شہباز شریف (فوٹو : فائل)

ہمیں پورا یقین ہے آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، شہباز شریف (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مادر وطن کے تحفظ و سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد اور رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔